جیٹ ایئر ویز کے ایک طیارے کا پچھلا حصہ ہالینڈ کے ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ پر
پرواز بھرتے وقت رن وے سے ٹکرا گیا، لیکن خوش قسمتی یہ رہی کہ یہ بس ہلکے
سے چھوُ گیا تھا اور عملے کے ارکان سمیت طیارے میں سوار تمام 352 مسافر بال
بال بچ
گئے ۔ایئر لائنز نے اپنے بیان میں اسے "مشتبہ ٹکر" بتایا ہے۔وہیں اس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ طیارے کو جانچ پڑتال کے بعد پرواز کی
اجازت دے دی گئی ہے جس سے واضح ہوا کہ اصل میں یہ ٹکر نہیں ہوئی تھی اور
پائلٹ کو صرف شبہ ہوا تھا کہ ٹکر ہوئی ہے۔